مقتول اسرائیلی فوجی کے والد کا نیتن یاہو کیخلاف شدید احتجاج؛ بڑا مطالبہ کردیا

15

اسرائیل میں 7 اکتوبر 2023 کے حماس حملے میں ہلاک ہونے والے فوجی کے والد نے حکومت پر حملے کی ذمہ داری قبول کرنے سے گریز اور معاملے کو دبانے کا الزام عائد کردیا۔

اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق مقتول فوجی الریو بین شطریت کے والد رافی بین شطریت نے تل ابیب میں ’’سُکّاہ آف دی فیلئر‘‘ کے عنوان سے ہونے والی تقریب سے شکوؤں بھرا خطاب کیا۔

حکومتی بے حسی کے شکار باپ نے کہا کہ فوجی قیادت کے بعض سابق عہدیدار حملے کے حوالے سے اپنی ذمہ داری تسلیم کرچکے ہیں لیکن سیاسی قیادت اب بھی ذمہ داری سے بچ رہی ہے۔

رافی بین شطریت نے بتایا کہ انہوں نے سابق اسرائیلی فوجی سربراہ ہرزی ہالیوی سے چار مرتبہ ملاقات کی تھی اور کہا کہ وہ ذمہ دار ہیں کیونکہ حملہ ان کے دور میں ہوا۔ سابق شن بیت سربراہ رونین بار نے بھی ذمہ داری قبول کی۔

مارے گئے فوجی کے والد نے نیتن یاہو حکومت سے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم کو بھی متاثرہ خاندانوں کے سامنے جواب دہ ہونا چاہیے۔ 7 اکتوبر کی تحقیقات کے لیے ریاستی تحقیقاتی کمیشن قائم کیا جائے اور سیاسی قیادت بھی اپنی ذمہ داری قبول کرے۔

تقریب سے ریٹائرڈ میجر جنرل نوم ٹیبون نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر کے واقعات میں حکومت کی ناکامیوں کا جائزہ لیا جانا چاہیے۔

اسرائیل میں 27 اکتوبر کو انتخابات ہونے والے ہیں۔ تقریب میں شریک مقررین نے عوام پر زور دیا کہ وہ انتخابات میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }