وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کراچی زون میں 16 افسران کواگلےعہدوں پرترقی دے دی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے کراچی زون میں ترقی پانے والے افسران اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں ایڈیشنل ڈی جی اور ڈائریکٹر کراچی زون نے ترقی کے بیجز اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں جبکہ ایف آئی اے کراچی زونل آفس میں افسران اور آفس اسٹاف کی ترقیوں اور بہترین کارکردگی کے اعتراف میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے مجاہد اکبر خان اور ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون منتظر مہدی نے ترقی پانے والے 16 افسران کو اگلے رینکس کے بیجز لگائے۔ 9 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر جبکہ 7 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی۔
اس کے علاوہ کلرک سے اپر ڈویژن کلرک کے عہدے پرترقی پانے والے 2 آفس اہلکاروں کوترقی کے آرڈرزبھی دیے گئے۔
تقریب کےدوران کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کو تعریفی اسناد سے بھی نوازا گیا۔ ایڈیشنل ڈی جی مجاہد اکبر خان اور ڈائریکٹر کراچی زون منتظر مہدی نے ترقی پانے والے افسران اور اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور محنت کو سراہا۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ترقی پانے والے افسران اور اہلکار آئندہ بھی ادارے کی بہتری اور عوامی خدمت کے لیے مزید لگن اور ذمہ داری سے فرائض انجام دیں گے۔