حکومت نے اگلے 3 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے طریقہ کار کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 52 پیسے اضافہ کردیا گیا اور فی لیٹر نئی قیمت 396 روپے 24 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 66 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت معمولی کمی کے ساتھ 398 روپے 30 پیسے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ روز 398 روپے 96 پیسے مقرر کی گئی تھی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اطلاق 10 اکتوبر سے 12 اکتوبر 2026 تک 3 روز کے لیے ہوگا۔