دیوالی کی تقریب میں آتش بازی سے ہوٹل کے لان میں آگ بھڑک اٹھی، سامان جل کر خاکستر

8

سکھر:

سکھر کے سٹی بائی پاس پر واقع پاکستان کلب ہوٹل میں ہندو برادری کی دیوالی کی تقریب کے دوران آتش بازی کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ہوٹل کے لان میں موجود فرنیچر، شامیانے اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی جس پر واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی ایمبولینس اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں کو طلب کرلیا گیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پانے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ تاحال واقعے میں کسی جانی نقصان یا مالی نقصان کی حتمی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }