اسلام آباد؛ پولیس لائنز کی سرکاری رہائش گاہ سے 13 سالہ ملازمہ کی لاش برآمد

9

اسلام آباد میں پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز کی سرکاری رہائش گارہ سے 13 سالہ گھریلو ملازمہ کی لاش برآمد ہوئی جبکہ ذرائع نے بتایا کہ پولیس افسر کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کی سرکاری رہائش گاہ سے 13 سالہ گھریلو ملازمہ فاطمہ کی لاش برآمد ہوئی اور مردہ حالت میں برآمد ہونے والی کم سن بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس نے لواحقین کی مدعیت میں ویمن پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ واقعے کے حوالے سے پولیس افسر کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }