قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کی دکھ بھری داستان نے شائقین کی آنکھیں نم کر دیں۔
نسیم شاہ نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ جب میں آسٹریلیا کے خلاف اپنے پہلے ڈیبیو کے لیے گیا تو اس میچ سے ایک رات پہلے ٹیم میرے پاس آئی اور مجھے بتایا کہ دل کا دورہ پڑنے سے میری والدہ کا انتقال ہو گیا ہے۔
کرکٹر کا کہنا تھا کہ اس وقت میں بالکل بے ہوش ہو گیا تھا اور میں یہ سمجھنے سے قاصر تھا کہ اصل میں ہوا کیا ہے، میں نے اپنی والدہ کے جنازے میں شرکت کرنے کی پوری کوشش کی لیکن بدقسمتی سے میں اپنے وطن سے بہت دور ہونے کی وجہ سے ایسا نہ کر سکا اور ویڈیو کال پر ہی اپنی والدہ کے جنازے میں شرکت کی۔
Advertisement
نسیم نے کہا کہ میرے والد نے بھی مجھے وہیں رہنے اور اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو میچ کھیلنے کو کہا کیونکہ یہ میرا خواب تھا اور میں نے ایسا کیا، یہ میری زندگی کا سب سے مشکل لمحہ تھا۔
Advertisement
نسیم شاہ نے بتایا کہ میں اپنی ماں کے بہت قریب تھا اور آج میں صرف اپنی والدہ کی وجہ سے ایک کرکٹر ہوں،انہوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا کیونکہ میرے والد کرکٹ کے خلاف تھے۔
انٹرویو کے دوران نسیم شاہ نے بتایا کہ پہلے میں گھر میں کرکٹ کھیلتا تھا لیکن معلوم نہیں تھا کہ کرکٹ ایسا گیم ہے اور میں تیز باؤلنگ کرواتا تھا جس کے بعد لوگوں نے مشورہ دیا کہ وہ تیز باؤلنگ کرواتے ہیں انہیں ہارڈ بال سے گیند کروانی چاہیئے۔
نسیم شاہ نے بتایا کہ میں جب چھوٹا تھا تو اس وقت میں ایک میچ دیکھ رہا تھا جس میں نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ باؤلر شین بانڈ باؤلنگ کروا رہے تھے اور اس وقت مجھے کرکٹ کی اتنی سمجھ نہیں تھی مگر ان کے گیند کروانے کا انداز مجھے بہت اچھا لگا تھا۔
فاسٹ باؤلر نسیم شادہ نے بتایا کہ انہوں نے پاکستان کے سابق لیجنڈری باؤلرز کی کرکٹ ویڈیوز دیکھیں اور ان سے سیکھا۔
Advertisement
واضح رہے کہ نسیم شاہ کا تعلق پاکستان کے صوبے خیبر پختون خواہ کے علاقے لوئی دیر سے ہے۔
نسیم شاہ ایک مشہور پاکستانی کرکٹر ہیں جو اس وقت ایک فاسٹ باؤلر کے طور پر پاکستانی ٹیم میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
نسیم شاہ نے اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز 16 سال کی عمر میں کیا تھا جب انہوں نے 2018 میں اپنا ڈیبیو میچ کھیلا۔
Advertisement
پاکستان کرکٹ ٹیم کا ابھرتا ہوا ستارہ نسیم شاہ جن کا کئی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اہم کردار رہا ہے، ان کو نعت پڑھنے کا بھی شوق ہے، ان کی ایک پرانی ویڈیو یوٹیوب پر موجود ہے جہاں وہ بہت سارے لوگوں کے درمیان بیٹھے نعت پڑھ رہے ہیں۔
نسیم شاہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہتے ہیں اور اپنی تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرتے ہیں۔
Advertisement
Advertisement