آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میں بلے بازوں کی فہرست میں بابر اعظم کی حکمرانی ہے۔
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ 902 رنز بنارکھے ہیں۔
ان کے بعد آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ 791 اور ہیری ٹیکٹر 631 رنز بناکر بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔
بنگلادیش کے تمیم اقبال 624 رنز بناکر چوتھے اور پاکستان کے امام الحق 598 رنز بناکر پانچویں نمبر پر ہیں۔
Babar Azam is ruling the ICC Men’s @cricketworldcup Super League run-charts but how are the teams placed?
Check out the standings (powered by @MRFWorldwide) ️ https://t.co/48RqLKCQLM pic.twitter.com/mhtAi1jEXB
— ICC (@ICC) May 6, 2022
واضح رہے کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں پاکستان 60 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر موجود ہیں۔
بنگلادیش 120 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، انگلینڈ 95 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور بھارت 79 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔