پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ٹیسٹ سیریز، ٹکٹ کل سے آن لائن دستیاب ہوں گے

52

پی سی بی نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے ٹکٹ کل سے آن لائن فروخت کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تاریخی ٹیسٹ سیریز کے آغاز میں ایک ماہ سے بھی کم وقت باقی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلے ٹیسٹ کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جو یکم سے 5 دسمبر تک پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے عمران خان، جاوید اختر، جاوید میانداد اور اظہر محمود اسٹینڈز سمیت چار وی آئی پی انکلوژرز  کے ٹکٹ کی قیمت 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

جب کہ پریمیئر انکلوژرز جن میں شعیب اختر، سہیل تنویر، میران بخش اور یاسر عرفات اسٹینڈز شامل ہیں کے ٹکٹ کی قیمتیں ہر دن کے 250 روپے مقرر کی گئی ہیں۔

Advertisement

پی سی بی کے مطابق آن لائن ٹکٹس کے لیے پی سی بی کی ’بک می‘ ویب سائٹ، ایزی پیسہ اور جاز کیش سے حاصل کئے جا سکتے ہیں، جبکہ ہیلپ لائن کے ذریعے ٹکٹس خریداروں کے فراہم کردہ ایڈریس پر پہنچائے جانے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

راولپنڈی ٹیسٹ 2005 کے بعد سے پاکستان میں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ ہوگا، اور روایتی فارمیٹ میں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ان کی پہلی ملاقات ہوگی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دسمبر 1993 سے اب تک 12 ٹیسٹ کھیلے گئے ہیں۔ 2019 سے آج تک پاکستان نے سری لنکا، بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے خلاف اس مقام پر چار ٹیسٹ کھیلے ہیں، جن میں سے دو جیتے اور دو ڈرا ہوئے۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ 13 دسمبر سے ملتان اور 21 دسمبر سے کراچی میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گے اور ان دونوں میچوں کے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان وقت پر کیا جائے گا۔

آن لائن ٹکٹ بکنگ کا پورٹل درج ذیل ہے۔

 https://pcb.bookme.pk/

Easypaisa/Jazzcash/creditcard/Nift

 042 111 BOOKME

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }