ترکی، شام میں کرد باغیوں کے خلاف فوجی آپریشن کا منصوبہ

102

ترکی نے شامی سرحد سے متصل علاقے میں فوجی آپریشن کرنے کا عندیہ دے دیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر طیب اردگان  کا کہنا ہے کہ شامی کرد جنگجوؤں کو پیچھے دھکیلنے اور شامی سرحدی علاقے میں طویل عرصے سے مطلوب بفر زون بنانے کے لیے  بڑے فوجی آپریشن کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

اس تناظر میں تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان یوکرین کی جنگ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پڑوسی ملک شام میں اپنے مقاصد کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

واضح رہے، گذشتہ ماہ  طیب اردگان نے  شام میں تیس کلومیٹرکا علاقہ بفرزون بنانے کے لیے ترکی کی کوششوں کو دوبارہ شروع کرنے کے منصوبے کا خاکہ پیش کیا تھا۔ترکی  کی جنوبی سرحد کے ساتھ ساتھ امریکی اتحادی شامی کرد جنگجوؤں کے خلاف سرحد پار سے مداخلت کے ذریعے اردگان یہ بفر زون2019 میں بنانا چاہتے تھے۔

قبل ازیں ترکی شام میں تین فوجی کارروائیوں کے ذریعے پہلے ہی شامی علاقوں عفرین، تل ابیض جرابلس کے قصبوں سمیت ایک بڑے حصے پر کنٹرول حاصل کئے ہوئے ہے۔

Advertisement

ترکی ان علاقوں میں ہزاروں ہاوسنگ یونٹس بنانے کا ارادہ رکھتا ہے تا کہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ترکی میں موجود 3.7 ملین شامی مہاجرین میں سے تقریبا ایک ملین مہاجرین کی رضاکارانہ طور پر واپسی کو ممکن بنایا جا سکے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }