بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لئے ہاردک پانڈیا کی ضرورت ہے،شین بانڈ

104

ممبئی انڈینز کے باؤلنگ کوچ شین بونڈ کا کہنا ہے کہ وہ ہاردک پانڈیا کے گجرات ٹائٹنز کی کپتانی کے طریقے سے بہت متاثر ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ  بھارت کو آنے والے ٹی ٹوئنٹی  ورلڈ کپ میں قدم رکھنے کے لیے ان جیسے کھلاڑی کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق شین بانڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ  ہاردک پانڈیا کی کپتانی میں گجرات نے راجستھان رائلز کو سات وکٹو سے شکست دے کر آئی پی ایل کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہاردک  پانڈیا بہت اچھے کپتان ہیں، وہ میرے پہلے سیزن میں آئی پی ایل میں م انڈینز کا حصہ تھے لہذا ہم نے ایک ساتھ کافی وقت گزارا ہے ۔

شین بانڈ نے کہا کہ کسی مختلف فرنچائز کے  کپتان کے طور پر قدم بڑھانا اس کے لیے شاید ایک غیر ملکی کردار تھا لیکن اس نے بہت اچھا کام کیا ،میں اسے یاد کرتا ہوں ہماری ٹیم میں شامل ہونا اچھا ہوتا کیونکہ وہ ایک معیار ی کھلاڑی ہیں۔

ہاردک پانڈیا جنوبی افریقہ کے خلاف 9 جون سے شروع ہونے والی پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی  سیریز کے لئے بھارتی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }