پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز فاسٹ بولر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورؑڈ(پی سی بی) نے ان کی خدمات کے لیے کبھی ان سے رابطہ نہیں کیا۔
تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو پی سی بی سے پوچھنا چاہیے کہ میری خدمات کیوں نہیں لی جاتیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ایک طویل عرصے تک کرکٹ کھیلی اور پاکستانی ہونے کے ناطے میں کسی بھی وقت اپنے ملک کی خدمت کے لیے تیار ہوں۔
وسیم اکرم سے پاکستان کرکٹ کی تنزلی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اس تاثرکی نفی کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
وسیم اکرم نے صحافی سے کہا کہ کیا تم چاند پر رہ رہے ہو؟پاکستانی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے، آپ کس تنزلی کی بات کر رہے ہیں؟ گرین شرٹس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 300پلس کا تعاقب کیا ہے اور آسٹریلیا کے خلاف اپنی آخری سیریز بھی جیتی ہے ۔
Advertisement