خوشدل شاہ ملتان میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے افتتاحی میچ میں گیم چینجر ثابت ہوئے۔
میچ کے بعد خوشدل شاہ نے کہا کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے، میں ٹیم کو اپنا 100 فیصددینا چاہتا تھا،اور میں نے یہ کیا۔
اپنے تکنیکی گیم پلان میں تبدیلی کی وضاحت کرتے ہوئےخوشدل نے کہا کہ وہ معیار کو بہتر بنانے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں،میں نے اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے کوچز کے ساتھ مل کر کام کیا۔
خوشدل شاہ نے کہا کہ پچھلےدو سالوں سےمیں اپنی پاور ہٹنگ پر کام کر رہا ہوں پہلے میں لیگ اسٹمپ پر کھیلتا تھا،اب میں اپنے آف اسٹمپ گیم پر کام کر رہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ جب میں بیٹنگ کے لیے گیا تو محمد رضوان میرے ساتھ تھے ہم نے دیکھا کہ ہمیں ابھی بھی 70 رنز کی ضرورت ہے اور ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم میچ کو آخر تک لے کر جائیں گے۔
Advertisement
واضح رہے کہ خوشدل شاہ نے پہلے ون ڈے میچ میں 23 گیندوں پر 41 رنز کی اننگ کھیل کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرایا اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔