ناروے، دارالحکومت اوسلو میں نائٹ کلب کے باہر فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 14 زخمی

103

ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ايک نائٹ کلب کے باہر اور اس کے آس پاس کے علاقے ميں فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور چودہ ديگر زخمی ہو گئے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پولیس نے مشتبہ حملہ آور کو حراست ميں لے ليا ہے مگر فی الحال اس کی شناخت اور فائرنگ کی وجوہات کے حوالے سے میڈیا کو کوئی معلومات فراہم نہيں کی گئيں۔ پولیس حکام نے واقعے میں دو افراد کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمیوں میں سے بھی اکثر کو شدید نوعیت کے زخم آئے ہیں۔

حملہ آور نے اوسلو کے مرکز ميں واقع لندن پب نامی نائٹ کلب کے باہر فائرنگ کی جو شہر کی ہم جنس پرست کميونٹی میں مقبول ہے۔ بعد ازاں مشتبہ ملزم نے ایک قريبی سڑک پر بھی فائرنگ کی جہاں سے اسے گرفتار کر ليا گيا۔ پوليس کے مطابق اس واقعے کے تحقيقات دہشت گردانہ حملے کے طور پر کی جا رہی ہيں۔

Advertisement

ایک مقامی صحافی جو واقعے کے عینی شاہد ہیں، بتایا کہ انہوں نے ایک شخص کو ایک بیگ کے ساتھ آتے دیکھا۔ اُس نے اچانک بیگ سے گن نکالی اور فائرنگ شروع کر دی۔

اوسلو ميں آج ہفتے کے روز ايل جی بی ٹی کيو کميونٹی کی سالانہ پرائڈ پريڈ کا انعقاد کیا جا رہا تھا جو اب منسوخ کر دی گئی ہے۔ ناروے کے وزیراعظم جوناس گیر اسٹوئیر نے واقعے کو انتہائی افسوس ناک قرار دیتے ہوئے متاثرین کے ورثاء سے گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }