پاکستانی اسپرنٹر شجر عباس نے ایک اور میڈل جیت لیا

76

پاکستانی اسپرنٹر شجر عباس نے قازقستان میں ہونی والی 31 ویں کوسانوف میموریل انٹرنیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں برانز میڈل حاصل کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شجر عباس نے دوسومیڑ ریس میں برانز میڈل حاصل کیا ،شجر  عباس نے دوسومیٹر کا فاصلہ 20.87سکینڈز میں طے کیا۔

واضح رہے کہ ساہی وال سے تعلق رکھنے والے اتھیلیٹ نے سومیٹر میں گولڈ میڈل بھی جیتا تھا۔

پاکستان کے شہر ساہیوال سے تعلق رکھنے والے اسپرنٹر نے اس سے قبل 100 میٹر ریس میں نیا قومی ریکارڈ بھی قائم کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی اسپرنٹر شجر عباس نے قازقستان چیمپئن شپ  میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا

Advertisement

انہوں نے 10.38 سیکنڈ میں ٹریک مکمل کر کے 2005 کے اسلامک گیمز میں قومی کھلاڑی افضل بیگ کا 10.42 سیکنڈ کا سابقہ ​​ریکارڈ توڑا تھا۔

علاوہ ازیں شجر عباس نے ایران میں منعقدہ ایک تقریب میں 200 میٹر کیٹیگری میں 20.91 سیکنڈ میں ٹریک مکمل کرکے ریکارڈ بنایا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اب تک ایک گولڈ، ایک سلور اور دو برانز میڈل جیت چکا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }