فیکا کا مقصد کھلاڑیوں کے لیے صحت مند ماحول کو یقینی بنانا ہے، لیزا اسٹالیکر

59

فیکا کا مقصد کھلاڑیوں کے لیے صحت مند ماحول کو یقینی بنانا ہے، لیزا اسٹالیکر

لیجنڈری آسٹریلوی خاتون کرکٹر لیزا اسٹالیکر حال ہی میں فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (فیکا) کی پہلی خاتون صدر بن گئی ہیں۔

نجی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے فیکا کی پہلی خاتون صدر لیزا اسٹالیکر نے کھیل کی بہتری کے لیے اپنے منصوبوں سمیت کھلاڑیوں کی ایسوسی ایشن کی اہمیت اور پاکستان کے کھلاڑی فیکا سے کس طرح مدد لے سکتے ہیں کے بارے میں بتایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ سب کو ایک ہی صفحہ پر لانا چاہتی ہیں اور کھلاڑیوں کے لیے صحت مند ماحول کو یقینی بنانے کے لیے کام کرنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے کہا میرے پاس کوئی بنیادی خیالات نہیں لیکن میں اپنے ذاتی تعلقات کی بناء پر اس بات کویقینی بنانے کی کوشش کروں گی کھلاڑی کھیل کے مستقبل کے بارے میں اپنی رائے پیش کریں۔

کھلاڑیوں کے لیے ایسوسی ایشن کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے لیزا اسٹالیکر نے کہا کہ کوئی بھی کھلاڑی اب کبھی دوبارہ پسماندگی کی پوزیشن میں نہیں رہے گا۔

Advertisement

انہوں نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کھلاڑیوں کی ایسوسی ایشن کا بہت فائدہ دیکھا ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ کسی کھلاڑی کو ان پروگرامز سے کسی قسم کا نقصان ہوگا۔

لیزا اسٹالیکر کا پاکستان میں کھلاڑیوں کی ایسوسی ایشن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہر کوئی اپنی کرکٹ میں بہت زیادہ وقت اور محنت لگاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی چاہتا ہے کہ وہ کامیاب ہو لیکن بدقسمتی سے صرف چند کھلاڑی ہی آگے بڑھتے ہیں اور پیسہ کماتے ہیں، تو ایسے کھلاڑیوں کا کیا ہوتا ہوگا جو کامیابی کی سیڑھی نہیں چڑھ پاتے یا پھر انجری کا شکار ہوجاتے ہیں۔

لہذا ایسی صورت حال میں کھلاڑیوں کی ایسوسی ایشن ان کی مدد کرتی ہے، چاہے وہ اب بھی کرکٹ میں فعال ہوں یا نہیں۔ میں اس قسم کے پروگرام پاکستان میں بھی دیکھنا چاہتی ہوں۔

فیکا کی صدر نے کہا کہ جو کھلاڑی فیکا کا ممبر نہیں وہ بھی حقیقی معنوں میں اس سے فائدہ اٹھاسکتا ہے اور پاکستان کے کھلاڑی بھی کسی بھی مدد کے لیے ان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کسی بھی کھلاڑی کی مدد کے لیے ہمیشہ موجود ہیں، فیکا سے کھلاڑیوں کے لیے یقینی فوائد ان ممالک سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کے لیے ہیں جن میں کوئی ایسوسی ایشن نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }