ومبلڈن، برطانوی خاتون کھلاڑی نے شکست کے باوجود دل جیت لیے

42

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی خاتون ٹینس کھلاڑی جوڈی برج نے میچ کے دوران بال بوائے کی طبیعت خراب ہونے پر اس کی مدد کی۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق جوڈی برج نے اپنے عقب میں کھڑے بال بوائے کی طبیعت خراب ہونے پر حریف کھلاڑی کو فوری طور پر میچ روکنے کا کہا۔

جوڈی برج ومبلڈن راؤنڈ 1 کے میچ میں لیزیا تسورینکو کے خلاف میچ کھیل رہی تھیں جب یہ واقعہ پیش آیا۔

ومبلڈن کے ٹینس کورٹ نمبر 18 پر ہونے والے اس میچ میں جوڈی نے بال بوائے سے اس کی طبیعت پوچھی اور پھر اس کو کچھ کھانے کو دیا۔

جوڈی کے مطابق بال بوائے نے صرف اتنا کہا کہ وہ بے ہوشی محسوس کر رہا ہے، وہ حقیقت میں بات نہیں کر سکتا تھا اور یہ دیکھنا کافی تکلیف دہ تھا۔

جوڈی برج نے اسے چینی لینے کا کہا مگر چینی دستیاب نہیں تھی، میں نے اسے کینڈی اور انرجی جیل دی۔

بال بوائے کے لیے تماشائیوں میں سے کسی نے سی پگ کی مٹھائی فراہم کی جس کے بعد اس کی طبیعت بہتر ہونا شروع ہوئی، اور پھر تھوڑی دیر کے بعد وہ اپنی ڈیوٹی پر موجود تھا۔

میچ دیکھنے والے تماشائیوں نے جوڈی برج کے اس عمل پر تالیاں بجائی۔

جوڈی برج اس میچ میں لیزیا تسورینکو سے 6-2 ، 3-6 سے شکست کھا گئیں لیکن انہوں نے وہاں موجود سیکڑوں لوگوں کے دل جیت لیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }