جنوبی افریقا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کےلئے پاکستان کے 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے خلاف 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ۔
ٹیم میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان محمد رضوان کے علاوہ عابدعلی،عمران بٹ، اظہرعلی، فوادعالم، سرفرازاحمد، فہیم اشرف، یاسرشاہ، عبداللہ شفیق، آغاسلمان، سعودشکیل اسکواڈ میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ کامران غلام، محمدنواز، نعمان علی، ساجدخان، حسن علی، حارث رؤف شاہین شاہ آفریدی، تابش خان بھی 20رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
حارث سہیل، شان مسعود جنوبی افریقہ کےخلاف سیریزسے باہر ہیں۔
Advertisement
چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولرمحمد عباس ٹیم میں جگہ بنانےمیں ناکام رہیں ہیں، اور امام الحق بھی ریڈ بال کرکٹ کیلئے تیار نہیں ہیں۔
چیف سلیکٹر نے بتایا کہ شاہین شاہ، بابر اعظم اور محمد رضوان ریڈ اینڈ وائٹ دونوں کی اے کیٹیگری میں شامل ہیں۔
محمد وسیم نے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹس میں 12ماہ کی کارکردگی کو مدنظر رکھا گیا، اکٹھے کنٹریکٹس سے چند کھلاڑیوں کو اہمیت نہیں دی جاتی ہے۔
چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ کنٹریکٹ میں فٹنس کےمعیارکوبھی مدنظررکھاہے، ریڈ اور وائٹ بال میں فارمیٹ کو ترجیح دی جائے گی، ریڈ بال اور وائٹ اسکواڈالگ الگ ہوگا۔