آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے اپنے ملک کی لیگ سے دوری اختیار کر لی

44

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے اپنے ملک کی لیگ سے دوری آختیار کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے بگ بیش لیف( بی بی ایل) کے رواں برس کے ایڈیشن کے لئے عدم دستیابی کی تصدیق کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی زیادہ سے زیادہ نمائندگی کرنا  میرا ہدف ہے، میں آسٹریلوی ٹیم کے لئے جتنا ممکن ہو پرفارم کرنا چاہتا ہوں۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ بی بی ایل جب بھی کھیلا اچھا لگا لیکن لیگز کے حوالے سے میرے خیالات سات برسوں میں تبدیل نہیں ہوئے ۔

آسٹریلوی کھلاڑی نے کہا کہ میں آسٹریلوی ٹیم کے شیڈول کو سامنے رکھ کر خود کو فٹ رکھنے کی کوشش کرتاہوں ، میرے سامنے پہلے آسٹریلوی ٹیم ہوتی ہے آئندہ اٹھارہ ماہ کا شیڈول بہت مصروف ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ مچل اسٹارک اس برس  کےپہلے آسٹریلوی  کھلاڑ ی ہیں جنہوں نے بی بی ایل کھیلنے سے منع کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }