مصر: ساحل پر شارک کے حملے سے 2 غیرملکی خواتین ہلاک

78

مصر کے بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع ریزورٹ ٹاؤن میں شارک کے ایک حملے میں دو غیر ملکی خواتین ہلاک ہو گئیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق مصر کے وزیر  ماحولیات کا کہنا ہے کہ شارک کی جانب سے خواتین پر حملے کے واقعات ہرغدہ شہر میں بحیرہ احمر کے ساحل پر پیش آئے، شارک نے رومانیہ اور آسٹریا سے تعلق رکھنے والی سیاحوں کو حملے کا نشانہ بنایا۔

وزیر ماحولیات نے بتایا کہ متاثرہ علاقے میں تمام سیاحتی سرگرمیاں معطل کرنے کا حکم  جاری کرتے ہوئے حملوں اور  ان کے پیچھے کسی بھی سائنسی وجوہات کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

نجی اسپتال کے مطابق رومانیہ سے تعلق رکھنے والی خاتون کو اسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جب کہ ہلاک ہونے والی دوسری خاتون کا آبائی تعلق آسٹریلیا سے ہے لیکن وہ اپنے شوہر کے ہمراہ  گزشتہ پانچ سالوں سے مصر میں مقیم ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ مصر کا بحیرہ احمر ایک مشہور سیاحتی مقام ہے جہاں شارک عام ہیں، 2018 میں ایک سیاح بحیرہ احمر کے ساحل پر شارک کے حملے میں ہلاک ہو گیا تھا جب کہ 2015 میں بھی اسی طرح کے ایک حملے میں ایک جرمن سیاح ہلاک ہوا تھا۔

2010 میں سیاحتی مقام شرم الشیخ کے ساحل کے قریب پانچ دنوں میں پانچ حملوں میں ایک جرمن ہلاک اور چار دیگر غیر ملکی سیاح زخمی ہوئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }