حجرہ اسود سمیت بیت اللہ کی دیواروں کو خالص عود کی خوشبو سے معطر کردیا گیا
عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقعہ پر حجرہ اسود سمیت بیت اللہ کی دیواروں کو خالص عود کی خوشبو سے معطر کردیا گیا ہے۔
حرمین شریفین انتظامیہ کے مطابق عید الاضحیٰ کے موقع پر بیت اللہ کو خوشبوؤں سے معطر کرنے کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔
ان خوشبوؤں میں خالص عود سمیت دیگر اعلٰی خوشبوؤں سے کعبہ شریف کی دیواروں کو معطر کیا گیا ہے جبکہ حجرہ اسود کو بھی خالص عود سے عید الاضحی کے موقعہ پر معطر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آج عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔
مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں نمازعید الاضحیٰ ادا کردی گئی ہے جبکہ اس موقع پر مسجد الحرام اور مسجدِ نبوی ﷺ میں بڑے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے۔
Advertisement
کروڑوں مسلمان سمیت حجاج کرام سنت ابراہیمی کی ادائیگی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کریں گے جبکہ حجاج کرام قربانی کے بعد احرام کھول دیں گے۔
کورونا وباء کے دو سال بعد سعودی عرب کی تمام مساجد میں بھی عید الاضحیٰ کی نماز کے بڑے اجتماعات منعقد کیے گئے تھے۔