فلپائن میں ایک مسافر کشتی میں آگ لگنے سے کم از کم 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن میں ایک فیری میں آگ لگنے سے کم از کم سات افراد ہلاک، 23 زخمی ہوگئے ہیں جبکہ سیکڑوں افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔
مرکرافٹ 2 نامی مسافر کشتی میں پیر کی صبح اس وقت آگ لگی جب اس میں 134 افراد سوار تھے اور یہ پولیلو جزیرے سے کوئزون صوبے کے مرکزی جزیرے لوزون کی جانب رواں دواں تھی۔
فلپائنی کوسٹ گارڈ کے ترجمان کموڈور آرمانڈو بالیلو نے بتایا کہ 120 افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ لاپتہ سات افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔
Advertisement
کوسٹ گارڈ کے مطابق 186 افراد کی گنجائش والی کشتی کے حاثے میں فیری کے کپتان سمیت کم از کم 23 افراد زخمی ہوئے۔
کوسٹ گارڈ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں کشتی سے سیاہ دھواں اٹھتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔
حکام نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا شروع کردی ہیں۔