انگلینڈ کی بھارت کے ہاتھوں سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں شکست پر معین علی نے کہا ہے کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی نے کہا ہے کہ سیریز کے پہلے ون ڈے میں بھارت کے خلاف عبرتناک شکست کے بعد گھبراہٹ کا بٹن دبانے کی ضرورت نہیں ہے۔
آل راؤنڈر 35 سالہ معین نے کہا ٹیم ٹھیک ہو جائے گی، شکست پر گھبرانے یا تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمارے پاس بہت سے سینئر کھلاڑی ہیں اور ہم آگے بڑھیں گے.
معین علی نے مزید کہا یہ یقینی طور پر تھوڑا سا وقت لگے گا اور شاید کچھ شکستیں لگیں گی جو حقیقت میں ٹھیک ہے۔
واضح رہے کہ منگل کو اوول میں انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست ہوئی، یہ ان کی گھریلو اور کہیں بھی 11 سال میں پہلی شکست ہے۔
بھارت کے جسپریت بمرا کی تباہ کن بالنگ کے باعث عالمی چیمپئن، جو اگلے سال اپنے 50 اوورز کے ٹائٹل کا دفاع کریں گے صرف 110 رنز پر آؤٹ ہو گیا تھا۔
Advertisement
معین علی کو لگتا ہے کہ ہارنے کے بعد آپ کو کبھی کبھی بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے اور وہ پر امید ہیں کہ ٹیم اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ کے قریب جیتنے کے راستے پر گامزن ہو جائے گی۔
معین نے کہا یہ ایک اچھی بات ہے۔ کبھی کبھی آپ ہارنے سے بھی زیادہ سیکھتے ہیں۔ امید ہے 2023 کے ورلڈ کپ کے قریب ہم جیتنا شروع کر دیں گے.
آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ ہم پچھلے کچھ سالوں سے غلبہ حاصل کر رہے ہیں، اچھا کھیل رہے ہیں اور کافی کامیابی ملی ہے۔
بھارت اور انگلینڈ کے مابین سیریز کا دوسرا میچ آج لارڈز میں کھیلا جائے گا۔