بگ بیش لیگ کے شیڈول کا اعلان

106

بگ بیش لیگ کے شیڈول کا اعلان

بگ بیش لیگ کا آغاز 13 دسمبر سے ہوگا جس  کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔

کے ایم سی بگ بیش لیگ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے لیگ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے جس کا افتتاحی میچ سڈنی تھنڈرز اور میلبورن اسٹار کے درمیان اوول میں کھیلا جائے گا۔

ایونٹ میں تین نئے وینیوز کو بھی شامل کیا گیا ہے جن میں ولنگٹن اسپورٹس گراؤنڈ البری، نارتھ سڈنی اوول اور کنیز شامل ہیں جبکہ اس کے علاوہ 17 مقامات پر میچز کروائیں جائیں گے۔

ایونٹ میں کل 56 میچز کھیلے جائیں گے جس میں پاکستانی کھلاڑیوں کی بھی شرکت کا امکان ہے جبکہ ایونٹ کا فائنل 4 فروری 2023 کو کھیلا جائے گا۔

Advertisement

بگ بیش لیگ میں آسٹریلیا کے تمام معروف کرکٹرز اپنی اپنی فرنچائزز کو دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال کھیلی گئی بگ بیش لیگ میں قومی کھلاڑی فخر زمان، حارث رؤف، محمد حسنین اورشاداب خان شامل تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }