کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا 103 رکنی دستہ شرکت کرے گا

69

کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستان کا 103 رکنی دستہ شرکت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق صدر جنرل ریٹائرڈ عارف حسن کی  زیر صدارت پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کا سولہواں اجلاس ہوا۔

پی او اے نے برمنگھم کامن ویلتھ گیمز اور ترکی میں ہونے والے اسلامک سولیڈیرٹی گیمز کے لیے ایتھلیٹس اور آفیشلز کا اعلان کردیا۔

کامن ویلتھ گیمز میں  103 رکنی قومی دستہ شرکت کرے گا۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ(پی ایس بی )56 کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اخراجات برداشت کرے گا جبکہ  پی او اے اور نیشنل فیڈریشنز 27 کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اخراجات برداشت کرے گی۔

Advertisement

بیڈمنٹن کھلاڑیوں کی دستے  میں واپسی ہوئی ہے  جن کے اخراجات پی ایس بی کی جگہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن برداشت کرے گی۔ بیڈمنٹن کھلاڑیوں کے احتجاج کے بعد پی او اے نے بیڈمنٹن ٹیم کو دستے  میں شامل کروایا۔

ویمن کرکٹ ٹیم کے 20 رکنی دستے کے اخراجات پی سی بی برداشت کرے گا۔ پاکستانی ایتھلیٹس 13 گیمز میں حصہ  لیں گے۔

برمنگھم کامن ویلتھ گیمز 28 جولائی سے 8 اگست تک شیڈول ہے ۔برمنگھم گیمز کے لیے قومی دستہ 23 جولائی کو برمنگھم روانہ ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }