روسی ٹینس اسٹار کساتکینہ نے ہم جنس پرست ہونے کا اعلان کردیا

54

روسی ٹینس اسٹار ڈاریہ کسا تکینہ نے حالیہ انٹرویو میں ہم جنس پرست ہونے کا اعلان کیا ہے۔

یوٹیوب پر ایک ویڈیو انٹرویو میں روس کی ٹینس اسٹار ڈاریہ کساتکینہ نے ہم جنس پرست ہونے کے ساتھ ساتھ روس میں ہم جنس پرستوں کے ساتھ ہونے والے سلوک پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انٹرویو کے دوران روسی ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ میرا ماننا ہے کہ کھیل کی دنیا کے یا پھر کسی دوسرے شعبے سے تعلق رکھنے والے بااثر لوگوں کو اس بارے میں کھل کر بات کرنے چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ جیسا کہ کہا جاتا ہے کہ کوٹھری میں بند رہنا تو بے معنی ہے اور اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے، جب تک آپ اپنے خیالات کا اظہار نہیں کرتے اس وقت تک یہ آپ کے دماغ میں گھومتا رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ظاہر ہے کہ ہر کسی نے فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ اس نے کب اور کس طرح اور کتنا کھلنا ہے، روس میں ممنوعہ موضوعات کی فہرست بہت طویل ہے۔

روسی ٹینس اسٹار نے کہا کہ یہ ان نوجوانوں کے لیے بہت اہم ہے جو معاشرے کے ساتھ بہت مشکل وقت گزارتے ہیں اور انہیں مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔

اس انٹرویو کے چند گھنٹوں بعد ہی کسا تکینہ نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ اپنی ایک خاتون دوست کو گلے لگارہی ہیں۔

واضح رہے کہ روس میں پیر کو قانون سازوں نے عوامی حلقوں میں غیر روایتی جنسی تلعقات کے بارے میں کسی بھی بحث پر پابندی لگانے کی ایک تجویز پیش کی تھی جس کے چند گھنٹوں بعد ہی کسا تکینہ کا یہ بیان سامنے آیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }