فوجی وردی میں ملبوس یوکرینی خاتون اول کا دورہء امریکا

155

یوکرین کی خاتون اول اولینا زیلنسکا آج کل امریکا کے دورے پر ہیں جہاں وہ ہر خاص و عام کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں کیونکہ انہیں فوجی وردی سے مشابہہ لباس میں دیکھا جا رہا ہے۔ اسی طرح کے رنگ کے لباس ان کے شوہر اور یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی روسی فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد سے پہنتے آئے ہیں۔

یوکرین کی خاتون اول اولینا زیلنسکا نے اپنے دورہء امریکا کے پہلے دن امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات کی۔ اس موقع پر بھی انہوں نے ملٹری گرین رنگ کا لباس پہنا ہوا تھا۔ اولینا زیلنسکا نے اپنے لباس کو سنہری بروشز سے سجایا تھا جس میں ترشول کی شکل دی گئی تھی جو یوکرین کی علامت ہے۔ اس کے علاوہ کراس کی علامت ہے جسے یوکرین کے سابق صدر نے اس سے قبل کئی صورتوں میں اپنے فوجی کپڑوں پر استعمال کیا تھا۔

یوکرینی خاتون اول ایک مختصر سے وفد کے ہمراہ امریکا کے غیر سرکاری دورے پر ہیں۔ اُنہوں نے اپنے فوجی لباس کے ذریعے امریکی کانگریس کو یہ پیغام دیا کہ وہ یوکرین کے خلاف روسی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے فعال کردار کا اظہار کرنا چاہتی ہیں۔ اولینا زیلنسکا یوکرین جنگ سے پہلے اور اس کے دوران بھی شوہر صدر زیلنسکی کے ہمراہ خاصی فعال نظر آئیں۔ گزشتہ روز انہوں نے امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن سے ملاقات کی تھی جبکہ آج وہ امریکی کانگریس کے اراکین سے ملاقات کریں گی۔

Advertisement

یوکرینی خاتون اول اولینا زیلنسکا نے کنسٹرکشن انجینیئرنگ کی تعلیم حاصل کی تھی لیکن انہوں نے ایک اسکرین رائٹر کے طور پر کام کیا جبکہ ان کے شوہر جو اب یوکرین کے صدر ہیں ایک کامیڈین ہوا کرتے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }