ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے رکی پونٹنگ کی بڑی پیش گوئی

57

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اس سال اکتوبر نومبر میں آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا اور میزبان ٹیم کی نظریں گزشتہ سال متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد ٹائٹل کا دفاع کرنا ہو گی۔

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے ایک بار پھر ٹائٹل جیتنے کے لیے آرون فنچ کی قیادت والی ٹیم کی حمایت کی ہے، اور انہوں نے روہت شرما کی قیادت میں بھارت کی ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنانے کی بھی پیش گوئی کی ہے۔

رکی پونٹنگ نے آئی سی سی ریویو میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی فائنل میں بھارت اور آسٹریلیا مد مقابل ہوں گے اور دفاعی چمپئینر اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کرے گا۔

Advertisement

رکی پونٹنگ نے دوسری ٹیموں کے بارے میں بھی ورلڈ کپ کے حوالے سے اپنا تجزیہ پیش کیا، انگلینڈ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کاغذ دیکھ کر لگتا ہے کہ سب سے زیادہ کلاس اور میچز جیتنے والی ٹیم انگلینڈ ہے۔

سابق کپتان کے مطابق انگلینڈ، بھارت اور آسٹریلیا اس وقت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی مضبوط امیدوار ہیں۔

گرین شرٹس کے حوالے سے رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مجموعی ٹوٹل میں اگر بابر اعظم کے رنز شامل نہیں ہوئے تو پاکستان کے لیے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔

رکی پونٹنگ کے مطابق میں نے بابر کو کچھ سال پہلے آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز میں قریب سے دیکھا تھا، میں نے اس وقت کہا تھا کہ اس کھلاڑی کی بیٹنگ ٹیسٹ میچ کی حد تک ہے۔

سابق کپتان نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو سال میں بابر اعظم نے خود کو بہت بہتر کر لیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ورلڈ کپ میں بابر اعظم کی بیٹنگ پاکستانی ٹیم کے لیے اہم ہو گا۔

Advertisement

پاکستانی اوپننگ کے حوالے سے رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ گرین شرٹس کے اوپنرز کا کردار بھی اہم ہو گا اور نئی گیند کرانے والے بولرز بھی پریشان کر سکتے ہیں۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }