پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان بیرونِ ملک روزگار اور انسانی وسائل کی ترقی میں تعاون پر تبادلۂ خیال

18

پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان بیرونِ ملک روزگار اور انسانی وسائل کی ترقی میں تعاون پر تبادلۂ خیال

 چوہدری سالک حسین کی بنگلہ دیش کی وزارتِ بہبودِ تارکینِ وطن و بیرونِ ملک روزگار کے مشیر، ڈاکٹر آصف نذرل سے ابوظہبی میں ملاقات کی۔

ابوظہبی(اردوویکلی)::ابوظہبی ڈائیلاگ 2026 کے موقع پر، وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز ، چوہدری سالک حسین نے بنگلہ دیش کی وزارتِ بہبودِ تارکینِ وطن و بیرونِ ملک روزگار کے مشیر، ڈاکٹر آصف نذرل سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے اپنے اپنے ممالک کے بیرونِ ملک کام کرنے والے محنت کشوں کو درپیش چیلنجز پر تبادلۂ خیال کیا اور ہنرمندی کی تربیت اور مہارتوں کی ترقی کے حوالے سے گفتگو کی۔
پاکستانی وفد نے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے کردار اور اقدامات سے آگاہ کیا، جبکہ بنگلہ دیشی فریق نے اپنے ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹرز کے عملی فریم ورک پر روشنی ڈالی۔

دونوں وفود نے تعلیم، صحت، سیاحت اور تجارت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے امکانات کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیئرمین، ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن پاکستان نے ادارے کے دائرۂ اختیار، فرائض اور محنت کشوں کو سماجی تحفظ فراہم کرنے میں اس کے کردار سے آگاہ کیا۔

باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، دونوں فریقین نے انسانی وسائل کی ترقی اور لیبر ایکسپورٹ کے شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات اور بہترین عملی طریقوں سے سیکھنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا، جن میں بھرتی کے طریقۂ کار، ہنرمندی کی تربیت اور وطن واپس آنے والے کارکنان کی بحالی کے نظام شامل ہیں۔

دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے مسلسل روابط اور تعمیری مکالمے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے متحدہ عرب امارات میں تعینات سفارتی مشنز کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }