کامن ویلتھ گیمز؛ پاکستان ہاکی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست
برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمزمیں پاکستان ہاکی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
برمنگھم میں کامن ویلتھ گیمز جاری ہیں جس میں نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ہاکی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا جو کہ نیوزی لینڈ کے نام رہا۔
نیوزی لینڈ ہاکی ٹیم نے پاکستان کو چار ایک سے شکست دی جبکہ پاکستان ہاکی ٹیم کی جانب سے واحد گول دوسرے کوارٹر میں کیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم نے پہلا میچ جنوبی افریقہ کے خلاف دو دو گول سے برابر کیا تھا۔
دوسری جانب کامن ویلتھ گیمز میں آج پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا جبکہ میچ سے قبل پاکستان کو بڑا دھچکا لگا ہے۔
بھارت کے خلاف قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی بارہ رکنی اسکواڈ میں ایک تبدیلی کا امکان ہے جبکہ کن کشن کا شکار ہونے کے باعث ندا ڈار میچ میں شرکت نہیں کریں گی۔
Advertisement
یہ بھی پڑھیں: کامن ویلتھ گیمز کا دوسرا دن پاکستانی باکسر کے نام
ندا ڈار بارباڈوس کے خلاف میچ میں سر پر گیند لگنے کے باعث کن کشن کا شکار ہوئی تھی، ندا ڈار کی طبعیت بہتر ہے تاہم مزید پانچ روز ان کی طبعیت کا جائزہ لیا جائے گا۔
ندا ڈار کی جگہ ایمن انور کو 12 رکنی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے جبکہ 12 رکنی اسکواڈ میں کپتان بسمہ معروف، منیبہ صدیقی، ارم جاوید، عمیمہ سہیل اور عالیہ ریاض شامل ہیں۔
Advertisement