Who's Online:
—
📅 Visits Today:
—
📆 Last 30 Days:
—
📈 This Year:
—
🌍 Total Visits:
—
🎯 Hits Today:
—
⚡ Total Hits:
—
ابوظہبی کرکٹ کے حوالے سے بے لوث خدمات انجام دینے والے ظریف احمد کی پہلی اور آخری محبت کرکٹ تھی ۔ان کا خواب تھا کہ ابوظہبی میں بین الاقومی طرز کا کرکٹ اسٹیڈیم بن جائے جس کے لئیے انہوں نے مرحوم اظہار حیدر ،نسیم الدین مرزا،سہیل خاور اور طارق حسین بٹ کے ساتھ مل کر محنت اور کوششیں کیں اور بالاخر جس دن بانی امارات شیخ زاید بن سلطان النیہان مرحوم نے زاید کرکٹ اسٹیڈیم کے لئے قطعہ اراضی مہیا کیا اس دن ظریف احمد ۔بابر بیحد خوش تھے کہ مجھے میری محبت مل گئی۔ظریف احمدبابرنے کرکٹ کے فروغ کے لیئے انتھک محنت کی جسے ہمیشہ یادرکھاجائےگا۔اپنے دوستانہ اور بے تکلفانہ اندازکی وجہ سے وہ پاکستانی کمیونٹی کی مقبول اور ہردلعزیز شخصیت تصورکیئے جاتے تھے ظریف بابرلاہورمیں پیداہوئے اور زندگی کاطویل عرصہ متحدہ عرب امارات میں گزارنے کے بعد ریٹائرمنٹ کی زندگی میں قدرت کے حسین نظاروں سے لطف اندوزہونے کے لیئے ایبٹ آبادشفٹ ہوگئے۔اور وہاں بھی کرکٹ کے شوق کوجلابخشنے کے لیئے گھرمیں ہی ایک کرکٹ اکیڈمی قائم کرلی ۔