بنگلہ دیش نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کو 7 وکٹوں سے شکست دےد ی۔
ہرارے اسپورٹس کلب میں میزبان زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور سکندر رضا کے 62 رنز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔
ریان برل 32 اور لیوک جونگوے ناٹ آؤٹ 11 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا۔
بنگلہ دیش کی جانب مصدق حسین نے 5 جبکہ مستفیض الرحمان اور حسن محمود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بنگلہ دیش نے ہدف باآسانی اٹھارہویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
Advertisement
Bangladesh roar back into the T20I series with a dominating win over Zimbabwe
Watch all the #ZIMvBAN matches on https://t.co/CPDKNxoJ9v (in select regions) | Scorecard: https://t.co/S314Kiw0GZ pic.twitter.com/lKxrD45MhL
— ICC (@ICC) July 31, 2022
لٹن داس 56 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ عفیف حسین 30 اور نجم الحسن شنتو 19 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔انعام الحق 16 اور منیم شہریار 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
Advertisement
زمبابوے کی جانب سے رچرڈ نگاراوا، شان ولیمز اور سکندر رضا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا فیصلہ کن میچ کل 2 اگست کو کھیلا جائے گا۔
Advertisement