مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ 6 کشمیریوں کو شہید کیا

45

بھار ت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشتگردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ جولائی میں 6 کشمیریوں کو شہید کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بھارتی ریاستی دہشتگردی کا شکار ہونے والوں میں سے دو نوجوانوں کو دو جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا ہے۔

بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے جولائی کے مہینے میں 138 محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 38 شہریوں کو گرفتار کیا جن میں زیادہ تر نوجوان، سیاسی کارکن اور طلبا ء شامل تھے۔

 ان میں سے زیادہ تر کو کالے قوانین پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیا گیا۔

 فوجیوں نے گزشتہ ماہ محاصرے اور تلاشی کارروائیوں کے دوران دو نوجوانوں کو زخمی جبکہ ایک مکان کو تباہ کیا ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }