بھارت کے دارالحکومت نیو دہلی میں کورونا سے 5 اموات

53

بھارتی دارالحکومت نیو دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وباء کورونا سے 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ 2073 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں دہلی میں کورونا وائرس کی مثبت شرح اور روزانہ کوویڈ کیسز میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آج دہلی میں 2,073 نئے کیسوں کے علاوہ پانچ افراد کی کورونا وائرس سے متعلق اموات کی اطلاع ملی ہے۔

جبکہ کورونا مثبت کیسز کی شرح بھی مسلسل تیسرے دن بھی 10 فی صد سے اوپر رہی، یہ رواں سال کے آغاز میں 24 جنوری کے بعد سب سے زیادہ شرح ہے۔

کورونا کے نئے کیسز کے ساتھ بھارتی دارالحکومت میں کووڈ کیسز کی مجموعی تعداد 19 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 26321 ہو گئی ہے۔

Advertisement

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے گزشتہ روز 17 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کئے گئے تھے۔

گزشتہ  ایک ہفتے میں نیو دہلی میں مثبت کیسز کی شرح اور روزانہ کوویڈ کیسز میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

نیو دہلی میں منگل کو 1,506 کووڈ کیسز اور تین اموات کی اطلاع ملی تھی جب کہ ٹیسٹ مثبت کی شرح 10.69 فیصد رہی۔ جبکہ ایک دن پہلے مثبت کیسز کی شرح 11.41 فیصد تھی۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }