قومی ٹیم میں شعیب ملک کا متبادل نہیں ہے، عاقب جاوید

87

پاکستان کے سابق بولر عاقب جاوید نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان کی قومی ٹیم میں نمبر 4 پر شعیب ملک کا متبادل نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق بولر نے کہا ہے کہ شعیب ملک اب بھی مڈل آرڈر میں پاکستان کا بہترین انتخاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے پاس شعیب ملک کا متبادل دستیاب نہیں ہے وہ نمبر 4 بالکل فٹ ہیں، اگر شعیب کے علاوہ نمبر 4 پر کوئی اور بیٹسمین ہے تو مجھے بتائیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے 27 اگست سے شروع ہونے والے نیدرلینڈز اور ایشیا کپ 2022 کے آئندہ دورے کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

اسکواڈ میں فاسٹ بولر حسن علی اور تجربہ کار بلے باز شعیب ملک کو ٹیم سے باہر رکھا گیا ہے۔

Advertisement

عاقب جاوید نے مزید کہا کہ اگر شعیب ملک مینجمنٹ کے مستقبل کے پلان کا حصہ نہیں ہیں تو پھر شان مسعود کو ٹیم میں ہونا چاہیئے، اور یہ بات میں کافی عرصے سے کر رہا ہوں کی شان مسعود کو نمبر چار کی پوزیشن پر ٹیسٹ کیا جائے۔

عاقب جاوید نے کہا کہ افتخار احمد پچھلے پانچ سالوں سے ٹیم سے باہر اور کبھی ٹیم کے اندر ہیں لیکن ان کی کارکردگی متاثر کن نہیں ہے، جبکہ خوشدل شاہ اور آصف علی نے ثابت کیا ہے کہ وہ دباؤ میں کھیل سکتے ہیں۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }