عراق کے سیاسی بحران پر اقوام متحدہ کی تشویش

43

عراق کے سیاسی بحران پر اقوام متحدہ کی تشویش

عراق کے سیاسی بحران پر اقوام متحدہ کی تشویش

عراق میں جاری سیاسی بحران پر اقوام متحدہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کے حل کے لیے رہنماؤں سے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق میں انتخابات کو 10 ماہ گزر جانے کے باوجود بھی اب تک نئی حکومت تشکیل نہیں پاسکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر کے گروپ نے پچھلے سال ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی جو اب چھ روز سے پارلیمان میں دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔

مقتدیٰ الصدر کا گروپ وزارت عظمیٰ کے لیے نامزد کے گئی شخصیت کی مخالفت کررہا ہے جن کو ایران کا حمایت یافتہ بتایا جارہا ہے۔

Advertisement

ایسی صورت حال میں یو این اسسٹنس مشن فار عراق نے تمام فریقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر متحرک ہوں اور کسی حل پر اتفاق کرلیں۔

Advertisement

یو این اسسٹنس مشن فار عراق نے کہا کہ تمام جماعتوں کے درمیان بامعنی مذاکرات کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہیں تھی کیونکہ حالیہ واقعات کی وجہ سے سیاسی کشیدگی مزید خرابی کی طرف جانے کا اندیشہ ہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ عراق کو بے بہا اندرونی مسائل کا سامنا ہے جبکہ یہاں فوری معاشی اصلاحات کے ساتھ وفاقی بجٹ کی بھی اشد ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ مقتدیٰ الصدر کی جانب سے پارلیمان کو تحلیل کرنے اور نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا گیا جبکہ یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ان کے حامیوں نے پارلیمنٹ پر قبضہ کررکھا ہے۔

عراق کے آئین کے مطابق پارلیمنٹ کو صرف اکثریتی ووٹوں کے ذریعے ہی تحلیل کیا جاسکتا ہے یا پھر وزیر اعظم صدر سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ عراق کافی عرصے سے وزیر اعظم سے محروم ہے، مقتدیٰ الصدر کے اتحاد نے انتخابات میں سب سے زیادہ نشتیں تو حاصل کیں لیکن دوسری جماعتوں کے ساتھ مزاکرات تعطل کا شکار ہیں۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }