استنبول، دہشتگرد تنظیم داعش کا نیا سربراہ گرفتار

53

ترکی کے شہر استنبول سے دہشتگرد تنظیم داعش کے  نئے سربراہ ابو الحسن القریشی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر کو گرفتاری سے متعلق اطلاع دے دی گئی ہے اور صدر رجب طیب اردگان آنے والے دنوں میں گرفتاری کااعلان کریں گے۔ایک رپورٹ میں ترک حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ترک سکیورٹی فورسز نے استنبول میں حالیہ سرچ آپریشن کے دوران داعش کے نئے سربراہ ابوالحسن القریشی کو گرفتارکرلیا ہے۔

واضح رہے، فروری میں امریکی آپریشن میں داعش کے سابق سربراہ ابو ابراہیم الہاشمی القریشی کی ہلاکت کے بعد ابوالحسن القریشی کو نیا سربراہ بنایا گیا تھا۔ رپورٹ میں ترک حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ترکی کی انسداد دہشت گردی کی پولیس اور  انٹیلی جنس ایجنٹوں نے ایک شخص کو حراست میں لیا ہے اورمعاملے کی حساسیت کی وجہ سے ترک حکام نے گرفتار شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

ترک حکام کے مطابق ترک صدر کو گرفتاری سے متعلق اطلاع دے دی گئی ہےجس کا اعلان وہ آنے والے دنوں میں کریں گے۔

یادرہے، دہشتگرد تنظیم داعش کو دنیا کے کئی ممالک میں کالعدم قرار دیا جا چکا ہے۔ تاہم، تنظیم دہشتگردی کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے۔ حال ہی میں پڑوسی ملک افغانستان میں تنظیم نے اہنی کارروائی کر دوران کئی معصوم شہریوں کو اپنا نشانہ بنایا تھا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }