مودی حکومت وعدوں سے پھر گئی، بھارتی کسان ایک بار پھر سراپا احتجاج

66

مودی حکومت ہمیشہ کی طرح اپنے وعدوں سے پھر گئی، بھارتی کسان ایک بار پھر سراپا احتجاج ہوکر سڑکوں پر نکل آئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کسانوں نے بی جے پی حکومت کی جانب سے وعدے پورے نہ کیے جانے پر مظاہرے شروع کردیے ہیں۔

کسان ایک بار پھر سراپا احتجاج ہوگئے اور  پولیس کی جانب سے لگائی گئی رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے دارالحکومت نئی دہلی میں داخل ہو گئے۔

مظاہرین نے حکومت کے خلاف بینرز اور جھنڈے اٹھا رکھے ہیں اور مودی کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں۔

بھارتی کسانوں کی نمائندہ تنظیموں کی جانب سے پیداوار کے لیے کم از کم امدادی قیمت کی ضمانت اور قرضوں کی معافی سمیت دیگر مطالبات کیے گئے تھے۔

Advertisement

یاد رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں مودی نے زراعت سے متعلق کچھ قوانین میں تبدیلی کا عندیہ دیا تھا  لیکن کسانوں کا کہنا تھا اس تبدیلی سے کارپوریشنز کو ان کا استحصال کرنے کی اجازت دے دی جائے گی۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }