ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرے سےقبل بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے پاکستانی لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم سے خوشگوار انداز میں ملاقات کی۔
ویرات کوہلی اور وسیم اکرم کی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ویرات کوہلی نے پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم سے ملاقات کے دوران ان سے ہاتھ ملایا اور گلے بھی ملے۔
pic.twitter.com/2RBGkDYVrO
Advertisement
— cricket fan (@cricketfanvideo) August 28, 2022
یاد رہے کہ چند روز قبل ویرات کوہلی کی اور قومی کپتان بابر اعظم کی ملاقات کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں بابر اعظم اور ویرات کوہلی کو گرمجوشی سے ہاتھ ملاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
اس کے علاوہ ویرات کوہلی اور یوزویندرا چاہل نے شاہین شاہ آفریدی سے بھی ملاقات کی تھی جس میں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔
Advertisement