ایشیاکپ؛ پاکستان نے ہانگ کانگ کو شکست دے دی، پلے فور مرحلے میں کوالیفائی کرلیا
شارجہ: پاکستان ایشیاکپ 2022 کے گروپ میچ میں ہانگ کانگ کو شکست دے کر پلے فور مرحلے میں پہنچ گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ 2022 کے میچز جاری جس کے گروپ اسٹیج کا آخری اور فیصلہ کن میچ پاکستان اور ہانگ کانگ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔
اس میچ میں ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جب کہ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے محمد رضوان سب سے زیادہ 78 رنز بناکر اور خوشدل شاہ 35 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ فخرزمان نصف سنچری کی بدولت 53 رنز اور بابر اعظم 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
ہانگ کانگ کی جانب سے احسن خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
Advertisement
ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کی پوری ٹیم پاکستان کی تباہ کن بولنگ کے آگے ڈھیر ہوگئی اور صرف 38 رنز ہی بناسکی جب کہ ہانگ کانگ کا کوئی بھی کھلاڑی 10 رنز نہ بناسکا۔
پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ محمد نواز نے 3، نسیم شاہ 2 اور شاہ نواز دھانی نے 1 وکٹ حاصل کی۔
پاکستان اسکواڈ
پاکستان کے اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان، شاداب خان، فخرزمان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، آصف علی، محمد نواز، حارث رؤف، نسیم شاہ اور شاہ نواز دھانی شامل ہیں۔
ہانگ کانگ اسکواڈ
ہانگ کانگ کے اسکواڈ میں کپتان نزاکت خان، بابر حیات، یاسیم مرتضیٰ، کنچت شاہ، اعزاز خان، اسکاٹ میک، ذیشان علی، ہارون ارشد، احسن خان، ایوش شکلا اور محمد غضنفر شامل ہیں۔
Advertisement