آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، نمیبیا کے اسکواڈ کا اعلان

52

نمیبیا نے آسٹریلیا میں ہونے والے  آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے لیے اپنے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسکواڈ کی قیادت گیرہارڈ ایراسمس کریں گے، اسکواڈ میں تجربہ کار اور نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

نمیبیا کے اسکواڈ میں  ٹورنامنٹ کے 2021 ایڈیشن میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

نمیبیا کے کپتان گیرہارڈ ایراسمس کا کہنا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات میں ٹیم کی کارکردگی کو آسٹریلیا میں مزید بہتر کریں گے۔

واضح رہے کہ نمیبیا نے 2021 میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ کپ کے لیے سپر 12 میں جگہ بنائی تھی۔

Advertisement

گزشتہ سال ورلڈ کپ میں کپتان ایراسمس جے جے اسمٹ، اسٹیفن بارڈ، جان فریلنک، نکول لوفٹی ایٹن، روبن ٹرمپل مین اور ڈیوڈ ویز کارکردگی متاثر کین تھی۔

نمیبیا نے اسکواڈ میں کچھ نئے کھلاڑی بھی شامل کئے ہیں بھی جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ڈیبیو کریں گے۔ وکٹ کیپر بلے باز لوہان لوورینس، بیٹر ڈیوان لا کاک اور تیز گیند باز ٹینگینی لونگامینی اسکواڈ میں شامل تین نام ہیں جو پہلی بار ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے۔

نمیبیا 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے راؤنڈ 1 مرحلے کے گروپ اے میں سری لنکا، نیدرلینڈز اور یو اے ای کے ساتھ شامل ہے۔

نمیبیا 16 اکتوبر کو گیلونگ کے کارڈینیا پارک میں سری لنکا کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔ اسی مقام پر ان کا مقابلہ 18 اکتوبر کو نیدرلینڈ اور 20 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات سے ہوگا۔

نمیبیا کے اسکواڈ میں گیرہارڈ ایراسمس (کپتان)، جے جے اسمٹ، دیوان لا کاک، اسٹیفن بارڈ، نکول لوفٹی ایٹن، جان فریلنک، ڈیوڈ ویز، روبن ٹرمپلمین، زین گرین، برنارڈ شولٹز، ٹینگینی لونگامینی، مائیکل وین لنگن، بین شیکونگو، کارل برکن اسٹاک ، لوہان لوورینس اور ہیلاو یا فرانس شامل ہیں۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }