افغانستان کے خلاف شکست ٹرننگ پوائنٹ تھا، کپتان داسن شناکا

86

سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کپتان داسن شناکا نے کہا کہ ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف شکست ٹرننگ پوائنٹ تھا۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کپتان داسن شناکا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف شکست ہمارے لیے ٹرننگ پوائنٹ تھا۔

داسن نے کہا کہ اس شکست کے بعد ہم سب نے ٹیم میٹنگ کی جس میں سنجیدہ گفتگو ہوئی، اور پوری ٹیم نے اس شکست کو بھلا کر پرجوش انداز میں آگے بڑھنے پر اتفاق کیا۔

داسن شناکا نے کہا کہ ٹیم نے افغانستان کے خلاف شکست سے بہت کچھ سیکھا اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ٹیم متحد ہوئی جس کا نتیجہ کامیابی کی صورت میں نکلا۔

داسن شناکا کے مطابق ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دینے کے لیے ہم نے شاندار حکمت عملی اختیار کی، ہمارے باؤلرز نے بہترین باؤلنگ کی۔

Advertisement

داسن کا کہنا تھا کہ فائنل میں پاکستانی بلے بازوں کو ہدف کے تعاقب سے روکنے کے لیے ہمارے باؤلرز نے پلاننگ کے تحت باؤلنگ کی۔ اور پاکستان کے بیٹرز کو دباؤ میں رکھا۔

داسن شناکا کا کہنا تھا متحدہ عرب امارات کے حالات میں ہسرنگا اور راجا پاکسے کی شاندار بیٹنگ نے ٹیم کی میچ میں واپسی کی راہ ہموار کی۔

داس شناکا نے شائقین کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سری لنکن کرکٹ کے مداحوں نے اس کامیابی کو مزید شاندار لمحات دیئے، ہمیں ان پر فخر ہے۔

سری لنکا کے کپتان نے مزید کہا کہ ٹیم کی کامیابی کا سہرا کوچنگ اسٹاف کے سر ہے جنہوں نے کھلاڑیوں کو اپنے اعصاب پر قابو پانے کی تربیت دی۔

داسن شناکا کے مطابق ہمیں سری لنکا کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرنا چاہیے کہ انہوں نے ہماری حمایت کی۔

داسن نے ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیم کا مستقبل ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }