اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کائل کوٹزر نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے کنارہ کش ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یو اے ای کے خلاف آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 سہ فریقی میچ کے بعد، کوٹزر نے حال ہی میں کپتانی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔
کائل کوٹزر کی ریٹائرمنٹ کے بعد اسکاٹ لینڈ کی ٹیم میں رچی بیرنگٹن نے 38 سالہ کھلاڑی کی جگہ لی۔
کائل کوٹزر جنہیں آئی سی سی مینز ایسوسی ایٹ کرکٹر آف دی ڈیکیڈ قرار دیا گیا تھا، نے اب کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
JUST IN: Former Scotland captain has decided to retire from T20Is.
Details https://t.co/cJL8NVhmI8
Advertisement
— ICC (@ICC) July 21, 2022
کائل کوٹزر نے گزشتہ سال متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور عمان میں اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت کی تھی۔
اپنی ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر کائل نے کہا کہ میں کرکٹ اسکاٹ لینڈ اور ہیڈ کوچ کے ساتھ غور و خوض کے بعد کھیل سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ نئے کھلاڑیوں کو ٹیم میں آنے کا موقع ملے۔
کائل کوٹزر نے مزید کہا کہ پچھلے ورلڈ کپ میں حصہ لینا اور اپنے ملک کی قیادت کرنا اور اس سال کے لیے اسکاٹ لینڈ کو کوالیفائی کرنے میں مدد کرنا خوشی کی بات ہے۔ ٹیم کی ہر طرح سے مدد جاری رکھنا میرے لیے اصل محرک تھا۔