انجری کے باعث ایشیاکپ نہ کھیلنے والے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا اپنی ٹیم کی شکست پر رد عمل سامنے آگیا۔
پاکستان کا ایشیاکپ جیتنے کا خواب ادھورا رہنے کے بعد قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’اپنا سر اونچا رکھو چیمپئنز، آپ نے بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔‘‘
Heads up my Champions!
You gave your best and don’t let any agendas tell you otherwise. We will grow from this and make sure to bounce back like the way we usually do.
Advertisement
Congrats Srilanka. You earned it. pic.twitter.com/VRGa692GOj
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) September 11, 2022
انہوں نے سری لنکا کو بھی ایشیا کپ کا چیمپئن بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے بھرپور محنت سے یہ جیت اپنے نام کی ہے۔
شاہین آفریدی نے مزید لکھا کہ ہم اس شکست سے سیکھیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ آئندہ بہتر کھیل کا مظاہرہ کریں ، جیسے ہم ہمیشہ کرتے آئے ہیں۔
واضح رہے کہ سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر چھٹی بار ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ سری لنکن ٹیم راجا پکسا کی جارحانہ اننگز کی بدولت پاکستان کو 171 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب رہی تھی جس کے جواب میں پوری پاکستانی ٹیم 147 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔
Advertisement