ارجنٹائن، فٹ بال میچ کے دوران جھڑپ، گولی لگنے سے ایک مداح ہلاک

53

ارجنٹائن میں سیکنڈ ڈویژن کے ایک میچ کے دوران حامیوں کے مابین ہونے والی جھڑپ میں ایک مداح کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ ارجنٹائن کے شمال مغربی شہر سان میگوئل ڈی ٹوکومین میں کلب ایٹلیٹکو ڈی سان مارٹن کے حامیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

پولیس نے بتایا کہ ارجنٹائن میں سیکنڈ ڈویژن کے میچ سے قبل اسی کلب کے حریف حامیوں کے درمیان جھڑپوں کے دوران ایک 36 سالہ شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع نے سرکاری خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ شائقین بیلگرانو کے خلاف ٹیبل ٹکراؤ کے لیے سٹیڈیم کی طرف جا رہے تھے۔ سان مارٹن کے صدر روبن موئسیلو نے کہا کہ مقتول کی گردن میں پیچھے سے گولی ماری گئی۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا دوسری جانب سان مارٹن نے یہ میچ 1-0 سے جیت لیا۔

Advertisement

پولیس کے چیف جوآن ایبانیز نے کہا ہے کہ قتل کی تحقیقات شروع ہو چکی ہیں اور مجرم کی شناخت پہلے ہی کر لی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پیر کی رات بھی فٹ بال میچ میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں تقریباً 15 افراد کو گرفتار کیا گیا، اس واقعہ میں پولیس کے تین سپاہی بھی زخمی ہوئے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ ہنگامہ آرائی اس وقت شروع ہوئی جب سیکنڈ ڈویژن نیوا شکاگو کے مشتعل شائقین نے الماگرو سے اپنی ٹیم کی 3-2 سے شکست کے بعد چینجنگ رومز میں گھسنے کی کوشش کی۔

واضح رہے کہ 1930 کی دہائی میں ارجنٹائنی فٹبال کے پروفیشنل بننے کے بعد سے اسٹیڈیم کے اندر اور باہر پرتشدد جھڑپوں کے نتیجے میں 300 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }