پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 68 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، کپتان بابر اعظم 31، افتخار احمد 28 جبکہ حیدر علی نے 11 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے لک ووڈ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا عادل رشید نے 2 جبکہ سیم کرن اور معین علی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی جانب سے دیا گیا ہدف مہمان ٹیم نے آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
Advertisement
انگلینڈ کی جانب سے ایلکس ہیلز 53 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، بین ڈکٹ 21، ڈیوڈ ملان 20 جبکہ ہیری بروک نے 41 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے عثمان قادر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ حارث رؤف اور شاہنواز دھانی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
Advertisement