مقبوضہ کشمیر کی عوام کا بھارتی وزیر داخلہ کے دورے کا مکمل بائیکاٹ کا اعلان

118

مقبوضہ کشمیر کی عوام کا بھارتی وزیر داخلہ کے دورے کا مکمل بائیکاٹ کا اعلان

مقبوضہ کشمیر کی عوام کا بھارتی وزیر داخلہ کے دورے کا مکمل بائیکاٹ کا اعلان

سری نگر: پاسبان حریت جموں و کشمیر کے چیئرمین عزیر احمد غزالی کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کی عوام بھارتی وزیر داخلہ کے مقبوضہ علاقے کے دورے کا مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق پاسبان حریت جموں و کشمیر کے چیئرمین عزیر احمد غزالی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی عوام بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے مقبوضہ علاقے کے دورے کا مکمل بائیکاٹ کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ کا مقبوضہ کشمیر کی وحدت اور تشخص کو مسخ کرنے میں مرکزی کردار رہا ہے اور وہ علاقائیت کے نام پر کشمیری عوام کو تقسیم کرنے کی سازش کر رہے ہیں تاکہ فسطائی بھارتیہ جنتا پارٹی کشمیر پر کنٹرول حاصل کر سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ امیت شاہ اپنے دورے میں کشمیریوں کو تقسیم کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے 5 اگست 2019 کو بھارتی لوک سبھا میں دفعہ 370 اور 35 اے کی زبردستی منسوخی میں اہم کردارادا کیا تھا۔

عزیر احمد غزالی کہتے ہیں یکم اکتوبر کو ان کا راجوری اور 2 اکتوبر کو شمالی کشمیر کا دورہ کشمیر میں مسلم مخالف بھارتیہ جنتا پارٹی کو اقتدار میں لانے کے لیے علاقائیت کے نام پر مقبوضہ علاقے کے عوام کو گمراہ کرنے کی ایک سازش ہے۔

Advertisement

انہوں نے کشمیری عوام سے اپیل کرتے ہوئے مزید کہا کہ کشمیری عوام امیت شاہ کے مقبوضہ کشمیر کے  دورہ کا مکمل بائیکاٹ کریں۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }