پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ بھارت کے خلاف اپنے کم ترین اسکور پر آؤٹ ہوگیا۔
اوول کے میدان میں مہمان ٹیم بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو کہ بالکل درست ثابت ہوا ۔انگلینڈ کی ٹاپ بیٹنگ لائن اپ میں سے 4 کھلاڑی صفر پر ہی آؤٹ ہوگئے۔
دوسرے ہی اوور میں جیسن روئے اور جو روٹ جبکہ تیسرے اوور میں بین اسٹوکس بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔
آٹھویں اوور میں 26 کے مجموعی اسکور پر انگلینڈ کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔جونی بیئر اسٹو 7 اور لیام لیونگ اسٹون صفر پر آؤٹ ہوئے۔
بعد ازاں کپتان جوز بٹلر نے معین علی کے ساتھ مل کر 27 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو کچھ سنبھالا تاہم معین علی 14 رنز بناکر چلتے بنے۔
Advertisement
جوز بٹلر بھی 59 کے مجموعی اسکور پر 30 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔68 کے مجموعی اسکور پر کریگ اوورٹن 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اس کے بعد برائڈن کارس اور ڈیوڈ ویلی نے شراکت قائم کرکے اسکور 103 تک پہنچا دیا۔
برائڈن کارس 15 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ 110 کے مجموعی اسکور پر انگلینڈ کی آخری امید ڈیوڈ ویلی بھی 21 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ ریس ٹوپلی 6 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
England have been bowled out for their lowest ODI total against India!#ENGvIND | https://t.co/62zyAmdxVs pic.twitter.com/JgmQ8tgFRF
— ICC (@ICC) July 12, 2022
بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے 6، محمد شامی نے 3 اور پراسیدھ کرشنا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ یہ انگلینڈ کا بھارت کے خلاف ون ڈے میچ میں سب سے کم ترین اسکور ہے۔
اس سے قبل انگلینڈ کا بھارت کے خلاف ون ڈے میچ میں کم ترین اسکور 125 رنز تھا جو اس نے 2006 کی چیمپئنز ٹرافی میں بنایا تھا۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ 2019 کے ورلڈکپ فائنل کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب جیسن روئے، بین اسٹوکس، جو روٹ، جوز بٹلر اور جونی بیئر اسٹو ایک ساتھ ون ڈے میچ کھیل رہے ہیں۔
Before today, the last time England had all of Roy, Bairstow, Root, Stokes and Buttler in their ODI XI was the World Cup final in 2019 🤯 pic.twitter.com/wBcPLdMIZ6
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) July 12, 2022