دنیا کا وہ کونسا ملک ہے جس کا کوئی دارالحکومت ہی نہیں؟

194

یہ بات آپ کو حیران ضرور کرے گی کہ دنیا میں ایک ایسا ملک بھی ہے جس کا کوئی دارالحکومت نہیں ہے۔

جی ہاں جنوبی بحرالکاہل میں واقع ایک ملک ناورو کا کوئی دارالحکومت نہیں ہے، یہ ایک جزیرے پر مشتمل دنیا کا دوسرا سب سے چھوٹا جمہوری ملک ہے۔

اس ملک کی آبادی 10 ہزار سے بھی کم ہے، اس ملک کے بارے میں زیادہ تر لوگ نہیں جانتے یہی وجہ ہے کہ اس ملک کے قومی پرچم پر نقشہ بنا ہوا ہے تاکہ لوگوں کو معلوم ہو سکے کہ یہ کہاں پر واقع ہے۔

اس ملک کے ائیرپورٹ کا رن وے لگ بھگ پورے جزیرے پر پھیلا ہوا ہے۔

اس کے علاوہ اکثر لوگوں کا خیال ہو گا کہ ایک ملک کا ایک ہی دارالحکومت ہوتا ہے لیکن ہم آپ کو بتاتے چلیں کے یہ خیال بھی غلط ہے۔

Advertisement

کیونکہ دنیا میں کچھ ممالک ایسے بھی ہیں جنکے ایک سے زیادہ دارالحکومت ہیں، جیسے بولیویا میں 2 دارالحکومت موجود ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے تو 3 دارالحکومت ہیں۔

اس کے علاوہ سنگاپور اور موناکو میں پورا ملک ہی دارالحکومت پر مبنی ہوتا ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }