ملکہ برطانیہ کی موت کی درست پیشگوئی کرنے والے نجومی کی نئی پیشگوئی نے سب کے دل دہلا دیئے

60

آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی موت کی درست پیشگوئی کرنے والے نجومی کی نئی پیشگوئی نے سب کے دل دہلا دیئے۔

فرانسیسی نجومی نوسٹرڈیمس کے ماہر ماریو ریڈنگ نے 2005 میں ایک کتاب شائع کی تھی۔

اس کتاب کا عنوان نوسٹر ڈیمس دی کمپلیٹ پرافیسیز فار دی فیوچر تھا جس میں سینکڑوں برس پہلے ہی نوسٹر ڈیمس نے ملکہ کی موت کا وقت لکھ دیا تھا، جو کہ درست ثابت ہوا۔

نوسٹر ڈیمس کے مطابق ملکہ برطانیہ کا انتقال 96 برس کی عمر میں ہونا تھا اور ان کی یہ پیشگوئی درست ثابت ہوچکی ہے۔

Advertisement

انڈیا ٹوڈے کے مطابق اس کتاب میں یہ پیشگوئی بھی کی گئی ہے کہ چارلس سوئم تخت سے دستبردار ہوجائیں گے اور ان کا چھوٹا بیٹا ہیری بادشاہ بنے گا، جبکہ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل، سینئر ورکنگ رائلز کے عہدے سے دستبردار ہو کر 2020 میں امریکہ چلے گئے تھے۔

ایک رپورٹ کے مطابق، ماریو ریڈنگ نے نوسٹرڈیمس کی پیشگوئی کی  تشریح میں لکھا تھا، کیونکہ انہوں نے اس کی طلاق کو ناپسند کیا، ایک ایسا شخص جسے بعد میں انہوں نے نااہل سمجھا، لوگ جزائر کے بادشاہ کو زبردستی باہر نکال دیں گے، اس کی جگہ ایک ایسا آدمی لے گا جس کے کبھی بادشاہ بننے کی توقع نہیں کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

ملکہ کو پچھلے سال اکتوبر سے صحت کے مسائل کا سامنا تھا جس کے باعث انہیں چلنے پھرنے اور کھڑے ہونے میں مشکل پیش آتی تھی۔

ملکہ برطانیہ کے انتقال کے بعد شہزادہ چارلس، بادشاہ چارلس بن گئے اور ڈچز آف کارنوال کامیلا کو ملکہ کا درجہ مل گیا۔

Advertisement

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }