پاکستان ٹیم سہ فریقی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ پہنچ گئی
کرائسٹ چرچ: پاکستان کرکٹ ٹیم سہ فریقی سیریز کھیلنے کے لیے نیوزی لینڈ پہنچ گئی ہے۔
پی سی بی کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے 16 کھلاڑی اور 13 سپورٹ اسٹاف سہ فریقی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ پہنچے ہیں۔
Christchurch
The Pakistan squad has arrived in New Zealand for the T20I tri-series #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/i8RhfsHX56
Advertisement
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 4, 2022
قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی ایک روز آرام کے بعد جمعرات سے ٹریننگ کا آغاز کریں گے جب کہ سیریز میں شامل تمام میچز کرائسٹ چرچ میں کھیلے جائیں گے۔
واضح رہے کہ سہ فریقی سیریز میں پاکستان اور بنگلادیش کے علاوہ مہمان ٹیم نیوزی لینڈ شرکت کرے گی، پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی جب کہ دوسرا میچ اگلے روز نیوزی لینڈ سے ہوگا۔
بعد ازاں 11 اکتوبر کو پاکستان ٹیم کا ایک بار مقابلہ نیوزی لینڈ اور 13 اکتوبر کو بنگلادیش سے ہوگا جس کے بعد قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا روانہ ہوگی۔
پاکستان ٹیم آسٹریلیا کے شہر برسبین پہنچ کر ورلڈ کپ کے وارم میچز کھیلے گی جس میں پہلا مقابلہ 17 اکتوبر کو انگلینڈ کے خلاف ہوگا جب کہ دوسرا مقابلہ 19 اکتوبر کو افغانستان سے ہوگا۔
Advertisement
یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کا پہلا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے 23 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
Advertisement